> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ شبنم شکیل

شبنم شکیل اردو کی ممتاز شاعرہ اور ادیبہ شبنم شکیل نامور شاعر اور نقاد سید عابد علی عابد کی صاحب زادی تھیں۔ وہ  12 مارچ 1942ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ان کے شعری مجموعے شب زاد، اضطراب اور مسافت رائیگاں تھی اور نثری مجموعے تقریب کچھ تو ہو، نہ قفس نہ آشیانہ اور آواز تو دیکھو کے نام سے اشاعت پذیر ہوئے تھے۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 14 اگست 2004ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ شبنم شکیل 2 مارچ 2013ء کو مختصر علالت کے بعد کراچی کے ضیاالدین ہسپتال میں وفات پاگئیں۔ وہ اسلام آباد میں آسودہ خاک ہیں۔

UP