> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ مظہر الاسلام

مظہر الاسلام اردو کے نامور افسانہ نگار مظہر الاسلام 4 اگست 1949ء کو خانیوال میں پیدا ہوئے۔ روزنامہ جنگ کے ادبی صفحے کے نگراں رہے، مختلف سرکاری اداروں سے وابستہ رہے جن میں لوک ورثہ، اکادمی ادبیات پاکستان اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کے نام سرفہرست ہیں۔ تصانیف میں گھوڑوں کے شہر میں اکیلا آدمی، باتوں کی بارش میں بھیگتی لڑکی، خط میں پوسٹ کی ہوئی دوپہر، گڑیا کی آنکھ سے شہر کو دیکھو، میں آپ اور وہ، کہانیاں، محبت مردہ پھولوں کی سمفنی اور کہانی مظہر الاسلام ہے کے نام شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2004ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں۔

UP