> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ڈاکٹر لئیق احمد بابری

ڈاکٹر لئیق احمد بابری اردو، پنجابی اور فرانسیسی زبانوں کے ممتاز ادیب، محقق اور مترجم ڈاکٹر لئیق احمد بابری 28 ستمبر 1931ء کو پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے 1950ء میں گورنمنٹ کالج لاہور سے سائنس میں اور 1954ء میں فرانسیسی زبان میں گریجویشن کیا، بعدازاں گورنمنٹ کالج لاہور کے شعبہ فرانسیسی میں تدریس کے فرائض انجام دیئے۔ علامہ اقبال اور فیض کی کتابوں کو فرانسیسی زبان میں منتقل کیا۔ دوسری جانب کئی فرانسیسی کتابوں کا اردو میں ترجمہ کیا۔ شعری کتب میں گھگو گھوڑے، کھنگر اور کلی کونج اور نثری کتب میں سخن دے وارث کے نام شامل ہیں۔ حکومت فرانس اور حکومت پاکستان نے اعلیٰ اعزازات عطا کیے۔ ڈاکٹر لئیق احمد بابری  نے 26 جون  2003 ء کو اسلام آباد میں وفات پائی اور وہیں مرکزی قبرستان میں آسودہ خاک ہوئے۔ حکومت پاکستان نے ان کی وفات کے بعد 14 اگست 2003ء کو انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP