> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ شاہدہ پروین

شاہدہ پروین پاکستان کی نامور کلاسیکی گلوکارہ شاہدہ پروین مشہور گلوکارہ زاہدہ پروین کی صاحبزادی تھیں۔ انہوں نے موسیقی کی تربیت اپنی والدہ کے علاوہ استاد اختر حسین خان، استاد فتح علی خان اور استاد چھوٹے غلام علی خان سے حاصل کی تھی۔شاہدہ پروین بھی اپنی والدہ کی طرح کافی گانے کی ماہر سمجھی جاتی تھیں۔ شاہدہ پروین 13 مارچ 2003ء کو لاہور میں وفات پاگئیں اور لاہور ہی میں میانی صاحب کے قبرستان میں آسودہ خاک ہوئیں۔ حکومت پاکستان نے ان کے انتقال کے بعد 14 اگست 2003ء کو انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP