14 Aug , 2002








صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ امداد حسینی
امداد حسینی اردو اور سندھی کے ادیب اور شاعر امداد حسینی کااصل نام سید امداد علی شاہ ہے، وہ 10 مارچ 1940ء کو ٹکھڑ (سندھ) میں پیدا ہوئے۔ مختلف علمی اداروں سے وابستہ رہے اور سہ ماہی مہران اور ماہنامہ سرتیون کی ادارت کے فرائض بھی انجام دیئے۔ کئی سندھی فلموں کے نغمات بھی تحریر کیے۔ تصانیف میں ہوا جے سامہوں، شہر، امداد آہے رول، مئل مانھو جیئری پٹیرا، دودو چینسر اور سندھ جے دینی ادب جو کٹلاگ شامل ہیں۔ مرزا قلیچ بیگ کے مشہور ناول زینت کو اردو کے قالب میں ڈھالا۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 14 اگست 2002ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
More