> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ اطہر شاہ خان

اطہر شاہ خان، جیدی پاکستان کے معروف اداکار ، مصنف اور شاعر اطہر شاہ خان 1943ء میں رام پور میں پیدا ہوئے۔ اپنے تخلیق کردہ مزاحیہ کردار ’’جیدی‘‘ سے پہچانے جاتے ہیں۔ اطہر شاہ خان نے ٹیلی وژن اور اسٹیج پر بطور نگار اپنے تخلیقی کام کا آغاز کیا۔ ان کے تحریر کردہ مزاحیہ ڈراموں نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں اطہرشاہ خان نے بتایا کہ وہ ایک دفعہ اپنے ہی ایک ڈرامے کے ایک اداکار کے ساتھ موٹر سائیکل پر سفر کر رہے تھے کہ سواری میں کوئی نقص پیدا ہو گیا، جب اسے ٹھیک کرنے کے لیے رکے تو لوگوں نے اداکار کو پہچان لیا لیکن مصنف (یعنی اطہر شاہ خان) کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا۔ بقول اطہر شاہ خان کے اس واقعہ نے انہیں اداکاری پر مائل کیا جس کے نتیجہ میں جیدی کا کردار تخلیق ہوا۔ اطہر شاہ خان کے معروف ڈارمہ سیریلز میں انتظار فرمائیے، ہیلو ہیلو اور ہائے جیدی شامل ہیں ۔ کئی فلموں میں بھی اداکاری جوہر دکھائے ۔ اطہر شاہ خان مزاحیہ شاعری بھی کرتے ہیں اور ’’جیدی‘‘ تخلص کرتے ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 14 اگست 2000ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔  

UP