> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ آغا خالد سلیم

آغا خالد سلیم سندھی کے نامور ادیب، آغا خالد سلیم 7 اپریل 1935 ء کو شکارپور میں پیدا ہوئے، ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے اور اسٹیشن ڈائریکٹر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ روزنامہ سچ اور جاگو کی ادارت کا فریضہ بھی انجام دیا۔ تصانیف میں روشنی جی تلاش، دھرتی روشن آھی، اونداھی دھرتی روشن ہتھ، ان پورو انسان، چند جا تمنائی، لذت گناہ، درد جو شہر، ہمہ اوست، ڈھولا مارو، لالن لال لطیف کہے، بابِ فرید، صدین جی صدا، سندھ کی موسیقی اور بابا فرید جا دوہا شامل ہیں۔ اکادمی ادبیا ت پاکستان نے 2003ء میں ان کی کتاب Melody of Clouds پر شاہ عبداللطیف بھٹائی اور تصوف ایوارڈ سے نوازا جبکہ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2003 اور 14 اگست 2013 کو دو مرتبہ صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا ہے۔ کراچی میں قیام پذیر ہیں۔

UP