> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ رسا چغتائی

رسا چغتائی اردو کے نامور شاعر، رسا چغتائی کا اصل نام مرزا محتشم علی بیگ ہے اور وہ 1928ء میں سوائی مادھوپور، ریاست جے پور میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد انھوں کراچی میں سکونت اختیار کی۔ ان کے شعری مجموعوں میں ریختہ، زنجیر ہمسائیگی، تصنیف، چشمہ ٹھنڈے پانی کا، تیرے آنے کا انتظاررہا اور عمر بھر موسم بہار رہا شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 14 اگست 2000 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ وہ کراچی میں قیام پذیر ہیں۔  

UP