> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ڈاکٹر مجاہد کامران

ڈاکٹر مجاہد کامران پاکستان کے نامور ماہر تعلیم ڈاکٹر مجاہد کامران 23 جنوری 1951ء کو گجرات پاکستان میں پیدا ہوئے 1965 میں میٹرک، 1967 میں ایف ایس سی اور 1969 میں بی ایس سی کے امتحانات پاس کیے۔ 1971 میں پنجاب یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور نظریاتی طبیعیات میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔ 1979 میں ایڈنبرا یونیورسٹی سے نظریاتی طبیعیات میں اپنا پی ایچ ڈی کیا۔ ان کے مقالے کا عنوان تھا: The Dual Absorptive Model and Elasticand Hadronic Scattering at High Energies and Small Momentum Transers 1972ء میں پنجاب یونیورسٹی میں شمولیت اختیار کی، 1982ء میں اسسٹنٹ پروفیسر، 1987 ء میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور 1988ء میں پروفیسر بن گئے۔ بعد ازاں 3 جنوری 2008 کو اسی یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے عہدے پر فائز ہوئے۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 14 اگست 1998ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 14 اگست 2015ء کو ستارہ امتیاز عطا کیا ہے۔ وہ طبیعات کے موضوع پر کئی کتابوں کے مصنف ہیں ۔

UP