> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ افضل احسن رندھاوا

افضل احسن رندھاوا اردو اور پنجابی کے شاعر اور سیاستدان یکم ستمبر 1937ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ تصانیف میں دیواتے دریا، دوآبہ، سورج گرہن، پندھ، شیشہ اک لشکارے دو، رُت دے چار سفر، پنجاب دی وار، مٹی دی مہک، پیالی وچ آسمان، چھیواں دریا اور اک سورج میرا بھی شامل ہیں۔ اچھے مترجم بھی ہیں اور کئی کتابوں کو پنجابی زبان میں منتقل کرچکے ہیں۔ 1972ء میں ایک ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 14 اگست 1995ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ فیصل آباد میں قیام پذیر ہیں۔

UP