> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ اے کے سجاد

اے کے سجاد نامور شاعر اور مصور، اصل نام سجاد علی خان، 6 جنوری 1923ء کو مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے، وزارت خارجہ سے وابستہ تھے۔ شعری مجموعے غم ہائے سجاد اور ندائے سجاد کے نام سے شائع ہوئے۔ دیگر کتب میںفریادِ سجاد، جستجوئے سجاد،  The Sufi: Hermit of the Rocks, The Sufi: Heaven Replied, The Sufi: Abondon not the Path of Rightousness کے نام شامل ہیں۔ اے کے سجاد نے 30 ستمبر 1998ء کو اسلام آباد میں وفات پائی اور مرکزی قبرستان میں آسودہ خاک ہوئے۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 14 اگست 1994ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP