> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ نثار عزیز بٹ

نثار عزیز بٹ اردو کی معروف ادیبہ نثار عزیز بٹ 1927ء میں مردان میں پیدا ہوئیں۔ اردو کی صف اول کی قلم کاروںمیں شمار ہوتی ہیں۔ تصانیف میں چار ناول نگری نگری پھرا مسافر، نے چراغے نے گلے، کاروان وجود اور دریا کے سنگ اور خود نوشت سوانح عمری گئے دنوں کا سراغ شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1995ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ 2013 میں انھیں مجلس فروغ ادب، دوہا نے بھی لائف اچیومنٹ ایوارڈ عطا کیا۔ نثار عزیز بٹ کے بھائی سرتاج عزیز بھی اپنے شعبے کی نمایاں شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔  

UP