> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ رؤف خالد

رؤف خالد پاکستان کے معروف مصنف، ہدایت کار اور اداکار رؤف خالد پشاور میں 19 دسمبر1957ء کو پشاور میں  پیدا ہوئے۔بیورو کریسی سے ڈرامہ نگری کے شعبے میں آنے والے رؤف خالد نے اپنی ہدایت کاری اور اپنے تحریر کردہ ڈراموں کے ذریعے بے پناہ داد وصول کی۔ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے ان کی مقبول ترین ڈرمہ سیریل ’’انگار وادی‘‘ آج بھی شائقین کی یادوں میں تازہ ہے۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے رئوف خالد کے لکھے جانے والے مشہور زمانہ ڈراموں میں مدار اور گیسٹ ہائوس جبکہ ان کے ہدایت کردہ ڈراموں میں انگار وادی اور لاگ شامل ہیں۔ روف خالد کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں 14 اگست 1996 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا گیا تھا۔ روف خالد 24 نومبر 2011ء کو صرف تریپن سال کی عمر میں شیخوپورہ کے نزدیک ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر دنیا سے رخصت ہوگئے۔ وہ پشاور میں آسودہ خاک ہیں۔

UP