> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ معشوق سلطان

معشوق سلطان پشتو کی نامور لوک فنکارہ ضلع سوات کے علاقے شاہ ڈھیری کے مقام پر پیدا ہوئیں۔ بعد ازاں اپنے خاندان کے ساتھ مردان منتقل ہوگئیں۔ 1962 میں ریڈیو پاکستان کے پروڈیوسر نواب علی خان یوسف زئی نے انہیں ریڈیو پاکستان ، پشاور پر متعارف کروایا، بعد ازاں پاکستان ٹیلی وژن پر بھی اپنی آواز کا جادو جگاتی رہیں۔ انھوں نے پشتو زبان میں بننے والی چند فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔  معشوق سلطان نے 40 سال تک پشتو موسیقی پرحکمرانی کی اور 600 قومی اوربین الاقوامی ایوارڈزحاصل کیے ۔ حکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 14 اگست 1996ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP