> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ محمد صفدر میر

 محمد صفدر میر اردو،پنجابی اور انگریزی کے نامور ترقی پسند شاعر، ادیب اور صحافی محمد صفدر میر 1922ء میں گجرات میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ ایک طویل عرصے تک زینو کے قلمی نام سے ’’پاکستان ٹائمز‘‘ اور ’’ڈان‘‘ میں علمی اور فکری مضامین تحریر کرتے رہے۔ ان کے ڈراموں کے مجموعے شاعر اور سمندر اور آخر شب کے نام سے اور شاعری کا مجموعہ ’’درد کے پھول‘‘ کے نام سے شائع ہوا۔ محمد صفدر میر 9 اگست 1998ء کو لاہور میں وفات پاگئے اورلاہور میں قبرستان پیر رونقی شاد باغ میں آسودہ خاک ہوئے۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1997ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP