> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ وقار یونس

وقار یونس کرکٹ کے معروف کھلاڑی وقار یونس 16 نومبر 1971 ء کو وہاڑی میں پیدا ہوئے تھے۔ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر وقار یونس کا شمار ان پاکستانی کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جن کا ایک زمانہ مداح رہا۔ وقار یونس نے 1989ء میں بھارت کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور مجموعی طور 87 ٹیسٹ میچوں اور 262 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے  ٹیسٹ کرکٹ میں 373 وکٹیں اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 422 وکٹیں حاصل کیں۔ 14 اگست 1995ء کو حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP