> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ منصور احمد

 منصور احمد ہاکی کے معروف کھلاڑی منصور احمد 1968ء میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ ان کے ہاکی کیرئیر کا آغاز 1986 میں ہوا۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں اولمپکس، عالمی کپ اور چیمپئینز ٹرافی سمیت لاتعداد ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ گول کیپرکی پوزیشن پر پاکستان کا دفاع کرتے تھے۔ انھوں نے جون 1986 سے مئی 1997 تک 180 بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔وہ 1994 میں ہاکی کا عالمی کپ جیتنے والی ہاکی ٹیم کے بھی رکن تھے۔ جس کے بعد حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP