> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ اظہر سہیل

اظہر سہیل پاکستان کے نامور صحافی اظہر سہیل 2 جون 1949ء کو نارنگ منڈی کے ایک صاحب علم گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کی۔ بعد ازاں اسلامیہ کالج، لاہور اور یونیورسٹی اورینٹل کالج لاہور میں زیر تعلیم رہے۔ صحافتی زندگی کا آغاز ہفت روزہ چٹان سے کیا، بعد ازاں کوہستان، جنگ، نوائے وقت اور پاکستان سے منسلک رہے۔ 1994 میں انھیں سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کا ڈائرکٹر جنرل مقرر کیا گیا۔ اسی برس 14 اگست کو حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ اظہر سہیل نے سیاسیات کے موضوع پر پانچ کتابیں پیر پگاڑا کی کہانی، سندھڑی سے اوجڑی کیمپ تک،  ضیا الحق کے گیارہ سال، سازشوں کا دور اور ایجنسیوں کی حکومت تحریر کیں۔  اظہر سہیل نے 13 اکتوبر 1997ء کو جگر کے عارضے میں لندن میں وفات پائی۔ وہ نارنگ منڈی میں آسودہ خاک ہیں۔

UP