صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ احمد عالم

احمد عالم ہاکی کے معروف کھلاڑی احمد عالم 19 فروری 1972ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ ان کے ہاکی کیرئیر کا آغاز 1991 میں ہوا۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں اولمپکس، عالمی کپ اور چیمپئینز ٹرافی سمیت لاتعداد ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ گول کیپرکی پوزیشن پر پاکستان کا دفاع کرتے تھے۔ وہ 1994 میں ہاکی کا عالمی کپ جیتنے والی ہاکی ٹیم کے بھی رکن تھے جس کے بعد حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP