> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ وسیم فیروز

 وسیم فیروز ہاکی کے معروف کھلاڑی وسیم فیروز 10 ستمبر 1966ء کو پیدا ہوئے۔ ان کے ہاکی کیرئیر کا آغاز 1987 میں ہوا۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں اولمپکس، عالمی کپ اور چیمپئینز ٹرافی سمیت لاتعداد ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ لیفٹ ان کی پوزیشن پر کھیلتے تھے اور 1994 میں ہاکی کا عالمی کپ جیتنے والی ہاکی ٹیم کے رکن تھے۔ جس کے بعد حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP