> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ رحیم خان

رحیم خان ہاکی کے معروف کھلاڑی رحیم خان 20 اپریل 1971ء کو سوات میں پیدا ہوئے۔ ان کے ہاکی کیرئیر کا آغاز 1989ء میں ہوا۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں اولمپکس، عالمی کپ اور چیمپئینز ٹرافی سمیت لاتعداد ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ رائٹ ان کی پوزیشن پر کھیلتے تھے اور 1994 میں ہاکی کا عالمی کپ جیتنے والی ہاکی ٹیم کے رکن تھے۔ جس کے بعد حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP