> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ آصف باجوہ

آصف باجوہ ہاکی کے معروف کھلاڑی آصف باجوہ 8 مارچ1972ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کے ہاکی کیرئیر کا آغاز 1980ء کی دہائی میں ہوا۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں اولمپکس، عالمی کپ اور چیمپئینز ٹرافی سمیت لاتعداد ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ سینٹر فارورڈ کی پوزیشن پر کھیلتے تھے اور 1994 میں ہاکی کا عالمی کپ جیتنے والی ہاکی ٹیم کے رکن تھے۔ جس کے بعد حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP