> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ رانا مجاہد علی

رانا مجاہد علی ہاکی کے معروف کھلاڑی رانا مجاہد علی 6 ستمبر 1968ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ ان کے ہاکی کیرئیر کا آغاز 1987 میں ہوا۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں دو اولمپک، دو عالمی کپ اور آٹھ چیمپئینز ٹرافی سمیت لاتعداد ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ فل بیک کی پوزیشن پر کھیلتے تھے اور 1994 میں ہاکی کا عالمی کپ جیتنے والی ہاکی ٹیم کے رکن تھے۔ اسی برس حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP