> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ خواجہ محمد جنید

 خواجہ محمد جنید ہاکی کے معروف کھلاڑی خواجہ محمد جنید 29 نومبر 1969ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد خواجہ محمد اسلم بھی اولمپکس میں پاکستان کی نما ئندگی کرچکے ہیں۔ خواجہ محمد جنید کے ہاکی کیرئیر کا آغاز جولائی 1983 میں ہوا۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں ایک اولمپک، دو عالمی کپ، آٹھ چیمپئینز ٹرافی ، دو ایشیائی کھیل اور دو ایشیا کپ سمیت لاتعداد ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ 1994 میں ہاکی کا عالمی کپ جیتنے والی ہاکی ٹیم کے رکن تھے۔ 14 اگست 1994ء کو حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP