> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ کامران اشرف

 کامران اشرف ہاکی کے معروف کھلاڑی کامران اشرف 30 ستمبر 1973ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ ان کے ہاکی کیرئیر کا آغاز 1991 ء میں ہوا۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں اولمپکس، عالمی کپ اور چیمپئینز ٹرافی سمیت لاتعداد ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ سینٹر فارورڈ کی پوزیشن پر کھیلتے تھے اور 1994ء میں ہاکی کا عالمی کپ جیتنے والی ہاکی ٹیم کے رکن تھے۔ جس کے بعد حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔  

UP