> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ شعیب ہاشمی

شعیب ہاشمی پاکستان کے نامور فنکار شعیب ہاشمی نے گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن اور لندن اسکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کیا۔ انھوں نے کچھ عرصے رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس، لاہور سے بھی تربیت حاصل کی۔ شعیب ہاشمی ایک طویل عرصے تک تدریس کے شعبے ے وابستہ رہے۔ لیکن ان کی اصل شہرت ان کے لکھے ہوئے طنزیہ پروگرام ہیں جو پاکستان ٹیلی وژن سے نشر ہوئے اور جنھوں نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ ان پروگراموں میں اکڑ بکڑ، سچ گپ، ٹال مٹول اورایک نامکمل ڈرامہ سیریل بلیلہ کے نام سر فہرست ہیں۔ شعیب ہاشمی کی شادی فیض احمد فیض کی صاحبزادی سلیمہ ہاشمی سے ہوئی ہے۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1995ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP