> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ استاد اللہ رکھا خان

استاد اللہ رکھا خان پاکستان کے نامور سارنگی نواز استاد اللہ رکھا خان 1932ء میں سیالکوٹ کے گاؤں مظفر میں پیدا ہوئے تھے۔ بچپن ہی میں وہ امرتسر چلے گئے جہاں انہوں نے اپنے والد استاد لال دین سے سارنگی بجانی سیکھی بعدازاں انہوں نے استاد احمدی خان، استاد اللہ دیا اور استاد نتھو خان جیسے اساتذہ سے بھی استفادہ کیا۔ انہیں ایک مرتبہ قائداعظم کے سامنے بھی سارنگی بجانے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ 1948ء میں وہ پاکستان آگئے جہاں وہ1992ء تک ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے۔ 14 اگست  1995ء کو حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔استاد اللہ رکھا خان کا انتقال 27 جنوری 1991ء کو ہوا تھا۔  

UP