> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ اطہر مسعود

اطہر مسعود پاکستان کے نامور صحافی اطہر مسعود 16 دسمبر 1952ء کو پیدا ہوئے۔ 1968ء میں سولہ برس کی عمر میں ہفت روزہ ’’چٹان‘‘ سے اپنے قلمی سفر کا آغاز کیا۔ 1972 میں روزنامہ ’’مغربی پاکستان‘‘ سے وابستہ ہوئے۔ 1981 میں جب لاہور سے روزنامہ جنگ کا اجرا عمل میں آیا تو اس کی اساسی ٹیم کا حصہ بنے۔ روزنامہ نوائے وقت، روزنامہ آزاد اور روزنامہ جناح سے بھی منسلک رہ چکے ہیں۔ ان کا کالم دیدہ بینا قارئین میں بہت مقبول ہے۔ حکومت پاکستان نے انھیں  23 مارچ 1994ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔  

UP