> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ علی اعجاز

علی اعجاز ریڈیو ،سٹیج،ٹی وی اور فلم کے نامور فنکار علی اعجاز نیاپنے فنی سفرکا آغاز ریڈیو سے کیا۔ پاکستان ٹیلی وڑن سے ڈرامہ سیریل لاکھوں میں تین میں کام کرکے شہرت سمیٹی ۔ علی اعجاز نے سینکڑوں اسٹیج اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے 89 فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ٹی وی پر ان کے مشہور ڈراموں میں دبئی چلو، خواجہ اینڈ سن اور شیدا ٹلی کے نام سر فہرست ہیں۔علی اعجاز نے مزاحیہ اداکاری کے علاوہ سنجیدہ کرداروں میں بھی اپنے آپ کو منوایا۔حکومت پاکستان نے انھیں 14اگست 1993کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا ۔ آج کل وہ ریٹائرڈ زندگی گزار رہے ہیں۔

UP