> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ طفیل ہوشیار پوری

طفیل ہوشیار پوری اردو کے ممتاز شاعر اور فلمی نغمہ نگار طفیل ہوشیار پوری 17 جولائی 1914ء کو ہوشیار پور میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے شعری مجموعوں میں میرے محبوب وطن، جام مہتاب، ساغر خورشید، شعلہ جام، تجدید جام، تجدید شکوہ اور رحمت یزداں کے نام شامل ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی جن فلموں کے نغمات تحریر کئے ان میں بے قرار، ریحانہ، چپکے چپکے، پرائے دیس میں، گلنار، شمی، دلابھٹی، چن ماہی، پتن، سرفروش، روحی، وعدہ اور قسمت کے نام سرفہرست ہیں۔حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1993ء کوبعد از مرگ  صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ طفیل ہوشیار پوری 4 جنوری 1993ء کو لاہور میں وفات پاگئے اور ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں آسودہ خاک ہوئے۔

UP