> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ شاہد علی خان

شاہد علی خان ہاکی کے معروف کھلاڑی اور گول کیپرشاہد علی خان 26 دسمبر 1964ء کو پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1981 سے 1993 تک مجموعی طور پر 135 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس دوران پاکستان نے ایک عالمی کپ ٹورنامنٹ اور ایک مرتبہ اولمپک گولڈ میڈل جیتا۔ 1986 سے 1989 کے دوران وہ خراب کارکردگی کی وجہ سے ہاکی ٹیم سے باہر رہے تاہم 1990 میں وہ ایک مرتبہ پھر ہاکی ٹیم میں شامل کرلیے گئے۔ وہ اپنے وقت کے بہترین گول کیپر شمار کیے جاتے تھے۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1992ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔  

UP