> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ شہباز احمد

شہباز احمد ہاکی کے معروف کھلاڑی اور سابق کپتان شہباز احمد یکم ستمبر 1968ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ 1988 میں قومی ہاکی ٹیم میں شامل ہوئے۔ مجموعی طور پر 304 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور پاکستان کی جانب سے ایشیائی کھیلوں، اولمپک کھیلوں، عالمی کپ ، ایشیا کپ اورچیمپئینز ٹرافی کے مقابلوں میں حصہ لیا۔1994 میں ان کی قیادت میں پاکستان نے چوتھی اور آخری مرتبہ عالمی کپ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1992ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا ۔

UP