> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ جاوید اقبال

جاوید اقبال پاکستان کے نامور کارٹون ساز جاوید اقبال 16 جنوری 1946ء کو پیدا ہوئے۔ نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے فائن آرٹس کی تعلیم حاصل کی۔ 1965۔ 1964 میں سیارہ ڈائجسٹ میں کارٹون سازی کا آغاز کیا۔ 1966 میں روزنامہ نوائے وقت سے منسلک ہوگئے۔ انیس سو ستر کی دہائی میں ماہنامہ دھنک میں سیاسی کارٹون بنائے اور عالمگیر شہرت حاصل کی۔ 1981 سے روزنامہ جنگ کے ادارے سے وابستہ ہیں۔ ان  کے کارٹونوں کے کئی مجموعے شائع ہوچکے ہیں جن میں لاف ان، لافنگ گیلری، ففٹی ففٹی اور بلاعنوان شامل ہیں۔ ماڈرن ابن بطوطہ اور ماڈرن کولمبس کے نام سے دو سفر نامے بھی شائع ہوچکے ہیں۔ 14 اگست 1992ء کو حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ لاہور میں مقیم ہیں۔

UP