> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ عطاء اللہ خان نیازی عیسیٰ خیلوی

عطاء اللہ خان نیازی عیسیٰ خیلوی پاکستان کے نامور گلوکار عطاء اللہ خان نیازی عیسیٰ خیلوی19 اگست 1951ء کوصوبہ پنجاب کے ضلع میانوالی کے قصبے عیسیٰ خیل کے نیازی قبیلے میں پیدا ہوئے۔ بچپن ہی سے موسیقی سے لگاؤ تھا۔ لیکن، گھر والوں کی سختی کے سبب گھر چھوڑ کر چھوٹی موٹی نوکریاں کیں مگر اپنے شوق سے منہ نہیں موڑا۔ روایتی طور پر سرائیکی گلوکار ہیں لیکن آپ کے زیادہ تر گیت پنجابی اور اردو زبان میں ہیں۔ ان کے گائے ہوئے گیتوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ اْن کے منفرد انداز اور گیت کو ڈوب کر ادا کرنے کے فن نے اْنھیں بہت سے اپنے ہم عصر گلوگاروں سے ایک الگ مقام دیا ہے۔ انھیں پاکستان اور ان تمام ملکوں میں بے پناہ پذیرائی حاصل ہے جہاں پنجابی اور اردو سمجھی جاتی ہے۔ 14 اگست 1991ء کو حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP