> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ زرسانگہ

زرسانگہ پشتو زبان کی مقبول گلوکارہ زرسانگہ 1946ء میں لکی مروت کے ایک چھوٹے سے گاوں ظفر ماما خیل میں ایک خانہ بدوش قبیلے میں پیدا ہوئیں اور 1965 میں ملا جان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ وہ شادی بیاہ کی تقریبات میں گانے گایا کرتی تھیں جہاں سے ان کی شہرت ریڈیو پاکستان تک پہنچی۔ ریڈیو پاکستان کے پروڈیوسر رشید علی دہقان نے انھیں پہلی مرتبہ ریڈیو پر گانے کا موقع فراہم کیا اور یوں زرسانگہ کی آواز گھر گھر میں گونجنے لگی۔ زرسانگہ کو پشتو موسیقی کی ریشماں اور پشتو گلوکاری کی ملکہ ترنم کہا جاتا ہے۔ حکومت پاکستان نے انہیں14 اگست 1990ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ وہ دنیا بھر میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔  

UP