> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ شوکت علی

شوکت علی پاکستان کے نامور لوک گلوکارشوکت علی کا تعلق ملک وال کے ایک فن کار گھرانے سے ہے۔ ان کی فنی زندگی کا آغاز 1960ء کی دہائی سے ہوا۔ 1970 کی دہائی میں انھوں نے ریڈیو اور ٹیلی وژن سے  غزل اور لوک گیت گانے شروع کیے اور جلد ہی پاکستان کے مقبول فن کاروں میں شمار ہونے لگے۔ ان کے معروف نغمات میں کیوں دور دور رہندے او، کدی تے ہنس بول، جب بہار آئی تو صحرا،چھلا، جگا، سیف الملوک اور ہیر وارث شاہ سر فہرست ہیں۔ 14 اگست 1990ء کو انھیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ آج کی نسل کے ممتاز فن کار عمران شوکت، شوکت علی کے صاحب زادے ہیں۔

UP