> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ شہناز شیخ

شہناز شیخ پاکستان ہاکی کے نامور کھلاڑی شہناز شیخ سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1969ء سے 1998ء کے دوران 68 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 45 گول اسکور کیے۔ وہ 1972 کے اولمپکس میں چاندی کا تمغہ اور 1976 کے اولمپکس میں کانسی کا تمغہ ، 1971 اور 1978 کے عالمی کپ ٹورنامنٹ میں سونے کا تمغہ اور 1975 کے عالمی کپ ٹورنامنٹ میں چاندی کا تمغہ، 1970، 1974 اور 1978 کے ایشین گیمز میں سونے کا تمغہ اور 1978 میں چیمئینز ٹرافی جیتنے والی ٹیم میں شامل تھے۔   14 اگست 1990ء کو حکومت پاکستان نے انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعزاز عطا کیا۔  

UP