> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ عبداللہ جمال دینی

عبداللہ جمال دینی نامور ترقی پسند بلوچ ادیب عبداللہ جمال دینی کا اصل نام عبداللہ جان ہے۔ 8 مئی 1922ء کونوشکی غلع چاغی میں پیدا ہوئے۔ عبداللہ جمال دینی روشن خیالی ، ترقی پسندی اور رواداری اور قومی یکجہتی کے حوالے سے بلوچستان کے اہم ترین لکھنے والوں میں شمار ہوتے ہیں اور ’’بابائے بلوچی‘‘ کے نام سے معروف ہیں۔ ان کی تصانیف میں لٹ خانہ، مرگ و مینا، لینن کی کتاب، بلوچستان میں سرداری قبائلی نظام کا سیاسی پس منظر اور شمع فروزاں کے نام شامل ہیں۔ 14 اگست 1990ء کو حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا جبکہ اکادمی ادبیات پاکستان بھی 2008ء میں انھیں پاکستان کے سب سے بڑے ادبی اعزاز کمال فن ایوارڈ سے سرفراز کرچکی ہے۔  

UP