> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ناصر زیدی

ناصر زیدی پاکستان کے نامور صحافی ناصر زیدی 27 اپریل 1951ء کو پیدا ہوئے۔ صحافتی زندگی کا آغاز 1976ء میں ہفت روزہ الفتح کے نامہ نگار کی حیثیت سے کیا ۔ ان تین صحافیوں میں شامل تھے جنہیں 13 مئی 1978 کو پی ایف یو جے کی آزادی صحافت کی تحریک میں قید اور جرمانے کے علاوہ کوڑوں کی سزا سنائی گئی تھی۔ آزادی صحافت کے سلسلے میں ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر 14 اگست 1989ء کو حکومت پاکستان نے انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ آج کل روزنامہ دی نیوز سے وابستہ ہیں ۔

UP