> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ خاور نعیم ہاشمی

خاور نعیم ہاشمی پاکستان کے نامور صحافی خاور نعیم ہاشمی مشہور فلمی اداکار نعیم ہاشمی کے فرزند ہیں۔ 1971ء میں روزنامہ آزاد سے صحافتی کیرئیر کا آغاز کیا۔ 1974ء میں روزنامہ مساوات سے منسلک ہوئے۔ ان تین صحافیوں میں شامل تھے جنہیں 13 مئی 1978ء کو پی ایف یو جے کی آزادی صحافت کی تحریک میں قید اور جرمانے کے علاوہ کوڑوں کی سزا سنائی گئی تھی۔ آزادی صحافت کے سلسلے میں ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر 14 اگست 1989ء کو حکومت پاکستان نے انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ آج کل بول ٹی وی سے وابستہ ہیں۔  

UP