> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ دائود کمال

دائود کمال پاکستان کے مشہور انگریزی شاعر اور ماہر تعلیم پروفیسر دائود کمال 4جنوری 1935ء کو ایبٹ آباد میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی تصانیف میں: Ghalib Reverberations, Compass of Love and Other Poems, Faiz in English, Remote Beginning , Unicorn and the Dancing Girls کے نام شامل ہیں۔ پروفیسر دائود کمال نے 1976ء، 1977ء اور 1980ء میں انگریزی شاعری کے عالمی مقابلے میں حصہ لیا اور ہر مرتبہ سونے کا تمغہ جیتا۔14 اگست 1990ء کو حکومت پاکستان نے انہیں بعد از مرگ صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا ۔ پروفیسر دائود کمال  5دسمبر1987ء کونیویارک میں وفات پاگئے۔ وہ پشاور یونیورسٹی کے نوگزا قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

UP