> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ڈاکٹر انور سجاد

ڈاکٹر انور سجاد اردو کے مشہور افسانہ نگار ، ناو ل نگار ، ڈرامہ نگار اور اداکار ڈاکٹر انور سجاد 27 مئی 1935ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور سے ایم بی بی ایس کیا۔ پھر ڈی ٹی ایم اینڈ ایچ کا امتحان لندن سے پاس کیا۔ ڈاکٹر انور سجاد افسانے کے ساتھ ساتھ ڈرامہ اور ناول نگاری میں بھی ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ اپنے افسانوں میں انہوں نے حقیقت کو Fantasyکے روپ میں بیان کرنے کے لئے نئی نئی تکنیک استعمال کی ہیں۔ استعارے اور علامتوں کی بھرمار سے انہوں نے  Inside out کی طرف سفر کیا اور مشاہدے باطن کی دھندلی پر چھائیوں سے عصری حقیقت بیان کی ہے۔ سیاسی اور معاشی ناہمواری ان کے موضوع خاص ہیں۔ ڈاکٹر انور سجاد کا پہلا ناولٹ ’’رگ سنگ‘‘ 1955میں شائع ہوا۔ دیگر کتابوں میں استعارے، آج، پہلی کہانیاں، چوراہا اور دیگر شامل ہیں۔انہوں نے متعدد ٹی وی ڈرامے بھی لکھے اور ان میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔ ڈاکٹر انور سجاد کو 14 اگست 1989ء کو حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔

UP