> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ استاد کبیر خاں

استاد کبیر خاں پاکستان کے نامور ستار نواز استاد کبیر خان کا تعلق برصغیر کے مشہور دبستان موسیقی، سینی گھرانے سے تھا۔ یہ نام مشہور موسیقار تان سین کی نسبت سے رکھا گیا ہے۔ استاد کبیر خان نے پچاس برس تک متعدد مواقع پر نہ صرف پاکستان بلکہ غیر ممالک میں بھی ثقافتی وفود کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ وہ واحد استاد نواز تھے جو ستار نوازی کے دو معروف اسالیب رضا خوانی اور مسیت خوانی کے ماہر تھے۔  حکومت پاکستان نے ان کے فن کے اعتراف کے طور پر میں انہیں 14 اگست 1989ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ استاد کبیر خان 22 مارچ 2001ء کوکراچی میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی میں آسودۂ خاک ہیں۔

UP