> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ عزیز میاں قوال

 عزیز میاں قوال پاکستان کے نامور قوال عزیز میاں 27 جولائی 1942ء کو یوپی کے شہر، بلند شہر میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ قوالی گانے میں اپنا ایک منفرد انداز رکھتے تھے۔ ان کی مشہور قوالیوں میں، میں شرابی، تیری صورت نگاہوں میں اور اللہ ہی جانے کون بشر ہے سرفہرست ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 14 اگست 1989ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ عزیز میاں قوال 6 دسمبر 2000ء کوایران کے شہر تہران میں وفات پاگئے۔ وہ ملتان میں احاطہ مزار بابا ناظر حسین (شہتوتاں والی سرکار) سیتل ماڑی میں آسودۂ خاک ہیں۔

UP