صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ عبدالقادر جونیجو

عبدالقادر جونیجو سندھی زبان کے نامور ادیب اور ڈرامہ نگارعبدالقادر جونیجو  13 ستمبر 1945ء کو تھرپارکر کے ایک گاؤں جینہن میں پیدا ہوئے۔ ان کے افسانوں کے مجموعے ویند ڑوہی لہند ڑسج اور واٹوں ، راتیوں ائیں رول کے نام سے اورخاکوں کا مجموعہ شکلیوں کے نام سے اشاعت پذیر ہوا۔ کچھ ادب پاروں کو سندھی زبان میں بھی منتقل کیا۔ ایک انگریزی ناول دی ڈیڈ ریور بھی تحریر کیا تاہم ان کی شہرت کا باعث ان کے لکھے ہوئے سندھی ڈرامے ہیں جن میں دیواریں ، چھوٹی سی دنیا، تھوڑی خوشی تھوڑا غم نے ملک گیر مقبولیت حاصل کی۔ وہ ڈیپارٹمنٹ آف سندھیالوجی اور سندھی لینگویج اتھارٹی کے سربراہ بھی رہے۔ حکومت پاکستان نے 14 اگست 1988ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔

UP