> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ضیا محمود

ضیا محمود برج کے نامور کھلاڑی ضیا محمود 7 جنوری 1946ء کو پیدا ہوئے۔ 1976ء کی زونل چیمپئن شپ کے علاوہ ضیاء محمود ہر زون اور ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔ پاکستان کی برج ٹیم نے 1981، 1983ء اور1985ء میں مڈل ایسٹ اور ایشیاء زونل چیمپئن شپ جیتی جس میں ضیاء￿  محمود کا کھیل نمایاں تھا۔ ضیاء محمود اس ٹیم کے کپتان بھی تھے جو 1981ء اور 1986ء کی ورلڈ چیمپئن شپ میں رنر اپ رہی۔ وہ رینکنگ کے اعتبار سے ایشیا کے بہترین کھلاڑی اور ورلڈ لائف ماسٹر رہے ہیں۔ انہوں نے پی سی سی اور آئی ٹی وی کی جانب سے کروائے گئے برج ٹورنامنٹس میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی تھی۔ حکومت پاکستان نے ضیا محمود کو 14 اگست 1988ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ ان کی سوانح عمری Bridge My Way کے عنوان سے شائع ہوچکی ہے۔ ضیا محمود آج کل امریکا میں مقیم ہیں۔

UP