> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ناصر علی

ناصر علی پاکستان ہاکی کے مشہور کھلاڑی اور قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ناصر علی یکم جنوری 1959ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ فل بیک کی پوزیشن پر کھیلتے تھے۔ 1984ء اور 1988ء میں منعقد ہونے والے اولمپکس، 1982 اور اور 1986 کے عالمی کپ ٹورنامنٹس اور 1982 اور 1986 کے ایشیائی کھیلوں  سمیت متعدد ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ 1988ء میں وہی قومی ہاکی ٹیم کے کپتان بھی تھے۔ انھوں نے مجموعی طور پر  بین الاقوامی 150 میچ کھیلے اور 19 گول اسکور کیے۔ حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 1988ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔

UP