> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ محمد رفیق شنواری

محمد رفیق شنواری پشتو کے نامور موسیقار اور گلوکار محمد رفیق شنواری کا تعلق حضرت عبدالستار باچا کے سلسلے سے تھا۔ محمد رفیق شنواری نے اپنی فنی زندگی کا آغاز قوالی سے کیا اور جلد ہی ان کی آواز ریڈیو پاکستان کی وساطت سے پاکستان بھر میں گونجنے لگی وہ صوفی کلام گانے کے لیے معروف تھے اور رحمان بابا اور امیر حمزہ شنواری کا کلام گانے میں مہارت رکھتے تھے۔ انھوں نے متعدد پشتو فلموں کی موسیقی بھی ترتیب دی جن میں اوربل، قیدی، احسان، دمینہ، ٹوپک زما قانون، اقرار اور خانہ بدوش کے نام سرفہرست ہیں۔ محمد رفیق شنواری کو حکومت پاکستان نے 14 اگست 1986ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ ان کا انتقال 3 جنوری 1991ء کو ہوا اور وہ پشاور میں آسودہ خاک ہوئے۔

UP