> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ استاد نبی بخش خان

استاد نبی بخش خان پاکستان کے نامور سارنگی نواز استاد نبی بخش خان 1920ء میں پیدا ہوئے۔ اپنے چچا استاد حسین بخش خان سے سارنگی بجانے کا فن سیکھا، 1939 سے 1947 تک آل انڈیا ریڈیو، دہلی سے اور 1947ء سے 1980ء تک ریڈیو پاکستان، لاہور سے وابستہ رہے۔ حکومت پاکستان نے 14 اگست 1986ء  کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ 27 مئی 1989ء کو وفات پائی۔ ان کے بیٹے اسرار نبی بھی سارنگی نواز ی کے فن سے وابستہ رہے۔

UP