> <

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ریاض بٹالوی

ریاض بٹالوی پاکستان کے مشہور صحافی ریاض بٹالوی کا اصل نام ریاض الحسن تھا اور وہ 5 فروری 1937ء کو بٹالہ ضلع گورداسپور میں پیدا ہوئے تھے۔ روزنامہ مشرق اور کوہستان سے وابستہ رہے۔ وہ پاکستان کے مشہور فیچر رائٹرز میں شمار ہوتے تھے۔ ان کے فیچرز کو پاکستان ٹیلی وژن نے ڈرامائی تشکیل دے کر ایک حقیقت ایک فسانہ کے نام سے پیش کیا۔ اس سلسلے کے تمام ڈرامے بے حد مقبول ہوئے جن میں روبی کس کی بیٹی ہے، دبئی چلو، سناٹا، وہی منزلیں وہی راستے، عکس اور آئینے، وارث، تلاش اور خلش کے نام سرفہرست ہیں۔ 14 اگست 1986ء کو انھیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ ریاض بٹالوی کا انتقال 15 جنوری 2003 کو لاہور میں ہوا اور وہ مومن پورہ کے قبرستان میں آسودہ خاک ہوئے۔

UP